راولپنڈی (ڈیلی پوائنٹ) 190 میلین پاونڈ کا کیس احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دےدیا ہے۔اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف بھی کاروائی کا حکم جاری کیا ہے.
احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض، شہزاد اکبر،ذولفی بخاری اور فرح گوگی کے تمام اثاثے اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا، رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط ہوں گی، تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری۔۔!!
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 9, 2024
فرح گوگی ، وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بنک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم ہوا ہے۔
عدالت نے اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے ہیں۔ ملک ریاض اور علی ریاض بھی ملزمان میں شامل ہیں۔