کراچی(ڈیلی پوائنٹ) اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے جب سے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے تب سے شہہ سرخیوں کا حصہ ہیں۔
کبھی ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھنے کے لیے تو کبھی 8 ڈالرز کی سبسکرپشن کے لیے، انہوں نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مختلف بلو، گولڈ اور سلور ٹک بھی متعارف کروائے ہیں۔
مذکورہ بالا تبدیلوں کے بعد اب حال ہی میں ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بائیو میں اپنا عہدہ اور لوکیشن ہی تبدیل کردیا۔
اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے کیا۔
ایلون مسک کے مطابق اب وہ ایکس کے ’CTO‘ یعنی ’چیف ٹرول آفیسر‘ ہیں اور ان کی لوکیشن ’ٹرولہئیم‘ (Trollheim) ہے۔
آج صبح شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ پر اب تک 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد تبصرے اور 57 ہزر سے زائد لائکس موصول ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے طنزیہ تبصروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر مختلف اداروں اور لوگوں کو ٹرول کرتے رہتے ہیں اسی مناسبت سے انہوں نے اس نئے عہدے اور مقام کا انتخاب کیا ہے۔