NA 130 sy yasmeen rashid ky kagazt e namzdgi manzor

یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کا آج آخری دن ہے اور الیکشن ٹریبونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے انتخابی ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں این اے 130 سے نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔یاسمین راشد پی ٹئی آئی کے دور میں صوبائی وزیر صحت رہ چکی ہیں.
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اعظم خان نیازی ، لاہور سے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی اپیلیں بھی منظور ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں