muslim n ny parti tickt taqseem kr diye

مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ تقسیم کردیے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، گوجرانوالا اور دیگر اضلاع کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے.چیئرمین مرکزی سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈارنے ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ این اے 50سے ملک سہیل ،این اے 51سے راجا اسامہ سرور ، این اے 52 سے راجا جاوید اخلاص ،این اے 53 سے راجا قمر الاسلام، این اے 55 سے ملک ابراراحمد، این اے 56 سے حنیف عباسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے طاہر اقبال اور این اے 59 سے سردار غلام عباس ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
این اے 62 چوہدری عابد رضا، این اے 63 غضفر علی گل، این اے 65 چوہدری نصیر احمد سدھو، این اے 66 چوہدری نثار چیمہ، این اے 67 سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال، این اے 70میں چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71میں خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار اور این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
این اے 75میں چوہدری انورالحق، این اے 76 احسن اقبال، این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک، این اے 78 خرم دستگیر، این اے 79 ذوالفقار بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان اور این اے 81 اظہرقیوم ناہرہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ اس کے علاوہ نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفراقبال کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن پر تنقید کی جارہی تھی کہ ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا مگر مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم نہیں کر سکی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن 15 جنوری سے ملک بھر میں جلسوں کا آغاز بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں