شمالی وزیر ستان (ڈیلی پوائنٹ)ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی۔ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں سے تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی، جبکہ 4 ہزار 577 میٹر تک کھدائی کرنے پر گیس دریافت ہوئی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔