hum asal pti nazriati ky chairman ki farrukh sy bt

ہم اصل تحریک انصاف باقی کرپٹ PTIنظریاتی نے صحافی کو کیا کہا؟

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) ہم اصل تحریک انصاف ہیں پی ٹی آئی نظریاتی کے چئیرمین اقبال ڈار کی اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو سامنے آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا شکر ہے عمران خان سے جان چھوٹی ہے۔ یہ کرپٹ لوگ ہیں ہم ان سے اتحاد نہیں کریں گے۔جب میں نے عمران خا ن کو جوائن کیا تو لوگوں نے مجھ پر تنقید کی مگر میں نے پھر بھی لوگوں کی بات کو مکمل طور پر اگنور کیا ۔
اقبال ڈار نے انکشاف کیا پاکستان تحریک انصاف تو ہم نے بنائی آغاز میں کہا نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے بعد میں لوٹوں کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔ عمر چیمہ اور محمود رشید نے عمران خان کے کان بھرنے شروع کیے خان سے میرے خلاف ہو گئے۔
آج کے موجود ہ دور میں اقبال ڈار کی باتیں درست ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ موجودہ تحریک انصاف نے پلان بی کے تحت نظریاتی گروپ کے ساتھ اتحاد کی خبریں موصول ہو رہی تھی جس پر آج بھی اقبال ڈار نے واضع پیغام دیا کہ کسی صور اتحاد نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں