اوکاڑہ (ڈیلی پوائنٹ) آپ لوگ جتنے ووٹ زیادہ دو گے اتنا ہی بجلی،گیس اور پانی کا بل کم آئے گا یہ کہنا ہے مسلم لیگ ن چیف آرگنائزر مریم نواز کا ۔مریم نواز نے عوام سے وعدہ کیا کہ بجلی بھی سستی ملے گی اور نوجوانو ںکو روزگار بھی دیں گے۔
نواز شریف ملک کے لیے فکر مند رہتے اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ابھی میرے گھر نکلنے سے پہلے نواز شریف منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ کیسے اور کتنا عوام کو ریلیف دینا ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا اب وہ وقت ختم ہو گیا جب عدالتیں آپ کو گڈ ٹو سی یو کہتی تھی اب تو عدالتوں میں قانون اور آئین پر بات ہوتی ہے۔عوام سے کیا کیا وعدے کیے اور پھر ایک بھی ریلیف عوام کو نہیں دیا ۔ اصل ترقی و خوشحالی تب آئے گی جب نواز شریف آئے گا۔
یاد رہے کہ آج سے مسلم لیگ ن ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔