اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سربراہ لفٹینٹ جنرل (ر)ہدایت الرحمن کو تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی باقاعدہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نےاس تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ریٹارڈ جرنیلوں کے علاوہ کوئی قابل سول سروس نہیں ہے۔
اور اب آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی سربراہی۔
کیا واقعی ایسا ہی ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسر ہر شعبے کا ماہر ہوتا ہے ؟
نیب ، واپڈا @wapda_pr ، این ڈی ایم اے @ndmapk، سول ایوی ایشن @official_pcaa ، نادرا @NadraPak ، پی آئی اے @Official_PIA اور آب آزاد کشمیر پبلک سر وس کمیشن کے… pic.twitter.com/JJpw5OD9C7— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) January 15, 2024
نادراہو یا واپڈاآفس تمام پر فوجی جرنیل ہی لگائے جا رہے ہیں جو نامناسب اقدام ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے اداروں میں فوجی (ر) افسر ہی تعینات ہیں.