دھوکہ دہی پر صدر علوی کاپتہ صاف ہوچکا،شیر افضل مروت

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلے ہیں،عارف علوی کے بیٹے نے ٹکٹ کےلیے اپلائی کیامیں نے مخالفت کی۔
شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ عارف علوی بہانے سے سعودی عرب گئےاور ہمارے ساتھ دھوکاکیا،عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ اور پی ڈی ایم کوقانون سازی کا موقع دیا۔
نوازشریف تاحیات نااہلی والا قانون اس وقت بنایا گیا جب عارف علوی حج پر گئے،صدرعارف علوی کی غیرموجودگی میں کئی متنازع قوانین بنے۔
آرمی ایکٹ اور سائفر ایکٹ میں ترمیم عارف علوی کی غیرموجودگی میں ہوئی،عارف علوی کو اختیار تھا کہ وہ الیکشن کی تاریخ کا تعین کریں،صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
حد ہوتی ہے، پارٹی کے ساتھ کیا ہورہا ہے،ہم پر کیا گزررہی ہے اور عارف علوی کس کو خوش کررہے ہیں؟
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ریلی میں نہ آنےوالوں پر برہمی کااظہارکیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت مقامی قیادت سے بھی نالاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں ٹکٹوں کا جو غلط استعمال ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔
ویمن ونگ آیا ہے ان کوسلام، جن لیڈروں کو آنا تھا وہ نہیں آئے،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کہا تھا کہ تین تین چار چار ہزار کے جلوس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں