sanam javed b na ehal ho gai

صنم جاوید بھی نااہل ہو گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک اور بری خبر آگئی تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے ہیں ۔ صنم جاوید کے والد نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں صنم جاوید کو نااہلی کو چینلج کیا تھا۔جبکہ اب صنم جاوید کے کاغذات بھی مسترد ہو گئے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس باقر نجفی نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ صنم جاوید نے این اے 119 اور پی پی 50 سے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مقابلے میں کھڑی ہوئی تھی۔صنم جاوید 9 مئی کے واقعہ میں جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں