اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے جاری پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت اس وقت سندھ میں موجود ہیں جبکہ اس دوران وہ پی ٹی آئی کےلیے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔