لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گھٹنے ٹیک دیئے ،بور ڈ نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے قومی کرکٹرز کو لیگز کےلیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے لیگز سے معاہدے کرنے والے کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔
پی سی بی نے کہا کہ کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کےلیے این او سی دیے ہیں۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق این او سی جاری کیے گئے ہیں۔اس نے یہ بھی کہا کہ این او سی تمام اسٹیک ہولڈرز کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ کی اہمیت کو سامنے رکھ کر جاری کیے ہیں۔