فیصل آباد(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیاہے۔خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے خیال کاسترو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغواء پر نہیں۔
سابق صوبائی وزیر کاسترو صاحب کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔ اس گھٹیا ہرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کو PTI کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغوا پر نہیں۔ pic.twitter.com/EkXdGMxKzJ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 19, 2024