پشاور(ڈیلی پوائنٹ)انتخابی دنگل 2024 میں ایک ہی خاندان کے تین امیدوار اپنا اپنا نظریہ لئے سب ووٹرز کو قائل کرنے میں مصروف ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 82 سے مدمقابل ہیں، جبکہ ان کا بھانجا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے امیدوار ہے۔
قومی اسمبلی کے امیدوار حسین احمد مدنی جبکہ صوبائی اسمبلی سے ملک ندیم اور ملک طارق مدمقابل ہوں گے۔
تینوں امیدوار اپنی جیت کے لیے پرعزم ہیں اور کہتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہم ہیں تو رشتہ دار لیکن نظریہ مختلف ہے۔
پشاور کی معروف ملک فیملی کے تین بڑے الیکشن 2024 میں قسمت آزمائی کررہے ہیں، اور ہر ایک اپنے منشور کے ساتھ عوام کو قائل کرنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دے رہےہیں۔
جیت کا تاج کس کے سر سجے گا یہ فیصلہ 8فروری کو ہی ہو گا۔