javed hashmi ky gr police ka chapa

جاوید ہاشمی کے گھر پولیس کا مبینہ چھاپہ

ملتان (ڈیلی پوائنٹ) سابق ایم این اے اور پاکستان کے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے گھر رات کو پولیس نے مبینہ چھاپہ مارا ہے۔
جاوید ہاشمی کے مطابق پولیس گھر میں گھس گئی چار دیواری کاتقدس پامال کیا ہے اور خاندان کے لوگوں کو ڈرایا ۔جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ میرے داماد شاہد بہار ہاشمی اور اور نواسے پر تشدد کیا اور گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کے ہونے والے انتخابات میں جاوید ہاشمی حصہ نہیں لے رہے اور اس الیکشن میں انھوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے بھی اعلان کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں