fawad ch ki zamanat manzor

فواد چوہدری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کچھ دیر قبل عدالت نے ضمانت کنفرم کر دی ہے۔فواد چوہدری کو آج جج طاہر عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت کے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فواد چوہدری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی ہے۔
عدالت میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا بخاری اور بیٹی موجود تھی۔سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بغاوت کیس میں فوادچودھری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی۔


ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے واد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کےکیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں استدعا کی کہ ان کے بھائی فوادچودھری کی ضمانت کنفرم کردیں۔ لاؤڈ سپیکر کا الزام ہے، تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نےریمارکس دیے کہ فوادچودھری شامل تفتیش ہو چکےہیں اور ساتھ ہی فوادچودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں