لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لئے خصوصی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنزودڈس ابیلیٹیزایکٹ کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے رعایتی سفری کارڈکا اجرا ء کردیا ہے۔
ٹریول کارڈ حکومت کی طرف سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ کے حامل تمام معذور افراد کو میسر ہوگا۔یہ پروجیکٹ معذورافراد کے لیے پبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے تیارکیا گیا، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے متعلقہ اضلاع میں اسناد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ کی جانب سے بارہویں جماعت تک کے طلبا میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا گیا تھا۔