gojra ki siasat mein bri tabdeeli

گوجرہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)گوجرہ کی سیاست میں ایک دم بڑی تبدیلی آ ئی ہے۔سابق صوبائی وزیر ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ اور حسام وڑائچ الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بلال اصغر وڑائچ دونوں پی ٹی آئی رہنماء اسامہ حمزہ کی حمایت میں دستبردار ہو ئے ہیں۔
وڑائچ برادران نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اسامہ حمزہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ حسام وڑائچ نے اعلان کیاہے کہ پارٹی ڈسپلن کے مطابق الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسامہ حمزہ کی بھرپور حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔ اسامہ حمزہ این اے 105 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بلال اصغر وڑائچ حلقہ پی پی 119 سے 4 بار ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں۔حلقہ پی پی 119 سے اسد زمان چیمہ کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ
اسد زمان چیمہ سے ہمارے ذاتی اختلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں