وزیر کے ہاتھوں شہری کی موت

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )آزاد جموں وکشمیر کے وزیر سیاحت فہیم ربانی کی گاڑی شہری سے ٹکراگئی۔۔ حادثے کے باعث موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ امبور کے مقام پر پیش آیا جہاں وزیر سیاحت کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں فہیم ربانی اور ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں