کینیڈا میں ڈیجیٹل ورکرز کامستقبل روشن

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مقامی آجر کی تلاش تک اضافی دستویزات رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
کینیڈا نے فری لانس ڈجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کی حیثیت سے کام کریں گے وہ ملازمت ملنے پر ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
ڈجیٹل نومیڈ ورکرز کو کینیڈا میں داخل ہوکر 6 ماہ تک فری لانسر کی حیثیت سے یا پھر کسی بین الاقوامی آجر کے لیے کام کرنے کی صرف وزٹ ویزا درکار ہوگا۔
کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈجیٹل ورکرز کے لیے اضافی دستاویزات کا حامل ہونے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
ڈجیٹل ورکرز کے اہلِ خانہ اور دیگر رشتہ داروں کو کینیڈا آنے اور آباد ہونے کے لیے باضابطہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کا اسٹیٹس لینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں