88candidate jo election sy phely intqal kr gye

88 امیدوار جو الیکشن سے قبل انتقال کر گئے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار پولنگ ڈے سے پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں۔
قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کا شکار ہوئے۔این اے 8 باجوڑ اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ سے انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کےبننےسے قبل وفات پا گئے تھے۔
حتمی فہرستوں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بیلیٹ پیپرز کی طباعت پر بریفنگ میں بتایا کہ تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپر اور پرنٹنگ حساس معاملہ ہے ہم نے ووٹر کا حق ان تک پہنچانا ہے.انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
ڈی جی نے بتایا کہ تین پرنٹنگ پریس میں چھپائی کی گئی اور پرنٹنگ پریس میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئےہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔ سیکورٹی خدشات اور سخت موسم والے علاقوں میں فضائی راستے سے ترسیل کی جا رہی ہے۔
31 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں