آن لائن الیکشن نتائج کیسے دیکھے جاسکتے؟

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان میں الیکشن کے انعقاد میں در پیش تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد بالآخر آج الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
پولنگ کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کرکے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرنا سب سے اہم مرحلہ ہوگا۔
پولنگ کا اختتام شام 5 بجے ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا اہم مرحلہ شروع ہو جائے گا اور پھر قومی میڈیا شام 6 بجے سے الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج بتانا شروع کرے گا۔
جنگ کا الیکشن پورٹل براہ راست انتخابات کے نتائج، امیدواروں کی فہرست، اور انتخابی حلقوں کی تفصیلات نقشوں اور انفوگرافکس کی مدد سے فراہم کرے گا۔
اس لیے اگر آپ انتخابات کے نتائج سے متعلق لائیو اپ ڈیٹس آن لائن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جنگ کی ویب سائٹ پر اسپیشل کوریج الیکشن 2024ء میں جاکر الیکشن ریزلٹس پر کلک کریں۔
واضح رہے کہ آج 12 کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔
اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں