لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی الیکشن 2024 میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے اپنے امیدوار کا انتخاب کیا۔این اے 122 میں مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق اور ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے لطیف کھوسہ تھے۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد
عوامی فیصلے پر خوش دلی سے
سر ِ تسلیم خماللّٰہ کریم آنیوالی پارلیمان کو متحد ھو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرماۓ
آمین— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 9, 2024
لاہور کا یہ اہم ترین حلقہ تھا خواجہ سعد رفیق اسی حلقے سے 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے مگر اس بار ان کو سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے شکست دی جس پر خواجہ سعد نے اپنے مخالف امیدوار کو مبارک باد دی اور دعا کی پاکستان کی نئی پالیمان پاکستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا رکریں۔