imran khan ki zamanat manzor

عمران خان کی 9 مئی میں ضمانت منظور

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔
بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔
واضح رہے کہ عمران خان اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں