اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 252 حلقوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی سینچری (100)مکمل ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100 ہوگئی۔
قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 71 نشستیں حاصل کر پائی اور دوسرے نمبر پر آئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے 54 امیدوار کامیاب قرار پائی اور ملک کی تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں ۔مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ سکے۔
آئی پی پی اور جے یوآئی کے دو، دو امیدوار الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی ہے۔