لاہور(ڈیلی پوائنٹ)انتخابی نتائج کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنےہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرے کیے گئے۔مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد،کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پردھرنے دیے گئے۔جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نتائج کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کرد یا ہے۔
نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا۔ کراچی میں جماعت اسلامی، کوئٹہ میں بی این پی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی میں احتجاج کی کال دی جس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوئی ۔ مگر بعد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے احتجاج کو موخر کرنے کا پیغام ایکس پر جاری کیا۔