لاہور(ڈیلی پوائنٹ)تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی.انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے
پہلے روز 3 مضامین کا امتحان لیا جائےگا.
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 5 مئی تک جاری رہیں گے،آخری روز اردو لازمی کا امتحان ہوگا.انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 7 مئی سے لیے جائیں گے.پہلے روز 3 مضامین کے امتحانات منعقد ہوں گے.
آخری پیپر 22 مئی کو کمپیوٹر سائنس کا لیا جائے گا.