ریٹائرڈ ججز کیخلاف گھیرا تنگ،سپریم کورٹ کابڑافیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔
ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔
عدالت نے معاونت کے لیے عدالتی معاون مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سپریم کورٹ نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے عدالتی معاونین کے نام اور قانونی سوالات آج ہی طلب کر لیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں