ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )کھٹمنڈو میں نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔
نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن (Jan Nicol Loftie-Eaton) نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
ی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سنچری کے ساتھ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھیں۔
جان نکول لوفٹی ایٹن نے گیارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی کی مجموعی طور تیز ترین سنچری کی بات کریں تو 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل راؤنڈر کرس گیل نے صرف 30 گیندوں پر تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں