لاہور(ڈیلی پوائنٹ )ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی بیٹی کا جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا، اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی حیرت زدہ ہوگئیں۔
ایشا امبانی کے اس جوڑے پر سونے جواہرات سے کام کیا گیا ہے، جس کو بنانے کی ویڈیو بھی ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اس ڈریس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایشا امبانی کے اپنے ہی بُندوں اور زیورات سے مزین کیا گیا ہے۔
ایشا امبانی کے اس جوڑے کی ویڈیو پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اس کے سحر میں مبتلا ہوگئیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو پر ’اُف‘ تحریر کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نہیں خیال کہ صدیوں قبل ملکہ و شہزادیاں بھی ایسے سوٹ پہنتی ہوں گی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہے ہی اچھا ہے اور اس میں تخلیقی کام کچھ درجے کا ہے۔
واضح رہے کہ ایشا امبانی نے یہ ڈریس اپنے بھائی آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات کے لیے بنوایا تھا۔
ایشا امبانی اور انکی والدہ نیتا امبانی نے بھائی کی قبل از شادی تقریبات کے دوسرے دن ڈانس پرفارمنس بھی دی تھی۔