اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) آصف علی زرداری کے دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ بھی آج (پیر) کو حلف اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد نئی کابینہ کی حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے ہونے کا امکان ہے۔ حلف اٹھائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔
ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ امور، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو دیئے جائیں گے جنہیں کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔