(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کی سکرونٹی 19 مارچ کو ہوگی۔
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 21 مارچ تک دائر کئے جائیں گے، ٹریبونل 25 مارچ تک تمام اعتراضات نمٹائے جائیں گے، اور 26 مارچ کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، جس میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ بیک وقت 5 مقامات پر ہوگی، قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ارکان اپنے صوبے سے سینیٹرز چنیں گے۔