کپتان کوریلیف ملناشروع، دائر مقدمہ خارج

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ خارج کردیا گیا۔
سابق چیف جسٹس نے 2013ء میں انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015ء میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد ہتک عزت کیس میں جسٹس (ر) افتخار چوہدری کا ہرجانے کا دعویٰ خارج کردیا۔
سابق چیف جسٹس کے دائر دعویٰ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے کہا کہ دعویٰ کے مطابق 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعویٰ دائر کرنا ضروری ہے، قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے 6 ماہ کے دوران دعویٰ دائر نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں