انسٹا گرام کا ‘پوسٹ ٹو دی پاسٹ’ نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ ، آزمائش جا ری

(ڈیلی پوائنٹ)انسٹا گرام کا نیا دلچسپ فیچر ‘پوسٹ ٹو دی پاسٹ’  متعارف کرانے کا فیصلہ، جس کی آزمائش جا رہی ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے شیئر مینیو میں بوسٹ پوسٹ کے اوپر موجود ہوگا۔
جیسے انسٹا گرام میں پوسٹس کو شیڈول کیا جاتا ہے، یہ عمل بھی اسی طرح کا ہے، مگر اس میں کیلنڈر پر آگے کی بجائے پیچھے جانا ہوگا۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کو کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ آج کی تصویر ماضی کی تاریخ میں پوسٹ کرنے کا علم دیگر افراد کو ہوگا یا اس معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔انسٹا گرام کی جانب سے جلد ہی ڈائریکٹ میسج میں فائلز شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو فراہم کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں