حکومت پنجاب کے صحت مند ویژن کے مطابق شہر میں سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)حکومت پنجاب کے صحت مند ویژن کے مطابق ایل ڈی اے کا شہر کے تین مقامات پر سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلا ٹریک ایل ڈی اے ایونیو ون براستہ جوبلی ٹاون تا کینال روڈ بنایا جائے گا.
ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو پریزینٹیشن دے دی .ایونیو ون کے ساتھ سروس لین اور جوبلی ٹاون کی مین سروس لین کو استعمال کیا جائے گا. مین روڈ کی سروس لینز کو ازسر نو تیار کرکے سائیکلنگ کے لئے مختص کیا جائے گا .ایل ڈی اے کے مطابق انجنئیرنگ ونگ نے کئی کلومیٹر طویل ٹریک پر تیرہ کروڑ لا گت کا تخمینہ لگایا ہے۔
ایل ڈی اے اس کے بعد جوہر ٹاون اور اقبال ٹاون مین بلیوارڈ کی سروس لینز کا پلان بھی مرتب کرے گا .
شہر میں سائیکلنگ کے شوقین افراد کو خصوصی ٹریک میسر آئے گا .ایل ڈی اے نے ایونیو ون جوبلی ٹاون ٹریک کا تھری ڈی ڈیزائن بھی تیارکرلیا.

اپنا تبصرہ لکھیں