مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کےلیےدرخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، اس دوران پانی سے 24.77 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فروری میں مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد اور جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست منظوری پر اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں