Ghar mein murgia palny ky khilaf high court mein darkhwast dair

گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (ڈیلی پوائنٹ)سندھ ہائی کورٹ نے گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔عدالتِ عالیہ نے گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے ہیں۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر سے 23 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پڑوسیوں نے پرندے اور مرغیاں پال رکھی ہیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق پڑوسیوں کو گھروں میں مرغیاں اور پرندے پالنے سے مسائل کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں