(ڈیلی پوائنٹ)ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کانوائے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔