کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے وسیم اکرم کےلیے بڑا اعزاز

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )کرکٹ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
مجموعی طور پر 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا کے رسل آرنلڈ اور بنگلہ دیش کے امین الاسلام بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں