حاملہ خواتین کوقتل کرنےوالے جعلی ڈاکٹرز کاگروہ گرفتار

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )لاہور میں پولیس نے نےحاملہ خاتون کو قتل کرنے والی خاتون سمیت چاررکنی جعلی ڈاکٹرزکا گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نےایک روز قبل سونیا نامی خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی، دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی، جس کو ملزمان نے قدرتی موت ہونے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
واقعہ کے بعد لیاقت آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شہرکےمختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا، گرفتار ملزمان میں شمسہ انعام، نجم سعید، حسن انوار اور اسد شامل ہیں۔
ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا جس مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں