اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک ایسے پرندے کا سراغ ملا ہے جو بیک وقت نر بھی ہے اور مادہ بھی۔ کولمبیا کے جنگلوں میں پائے جانے والے “ہنی کریپر” کا دایاں حصہ نیلا اور بایاں سبز ہوتا ہے
اس پرندے ”ہنی کریپر“ کا سراغ پرندوں کے معروف ماہر جان موریلو نے سرکاری سرپرستی میں قائم ایک محفوظ علاقے میں تحقیق کے دوران لگایا۔
جان موریلو کی توجہ اس خصوصیت نے کھینچی کہ پرندے کا بایاں حصہ سبز اور دایاں حصہ نیلا تھا۔ اس نسل کے پرندوں میں نر نیلے رنگ کا ہوتا ہے جبجکہ مادہ سبز رنگ کی ہوتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کے پروفیسر اور سائنسدان ہیمش سپینسر نے بتایا کہ پرندوں کے بارے میں تحقیق کرنے والے بیشتر ماہرین کی حسرت ہی رہی ہے کہ کبھی ایسا پرندہ دیکھیں جو نر اور مادہ دونوں خصوصیات کا حامل ہو۔ ہنی کریپر کی دریافت سو سال میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔