(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کے سینئر اور مزاحیہ اداکار عابد کشمیری بھی انتقال کر گئے. مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔
1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔