لاہور(ڈیلی پوائنٹ) ماضی میں پاکستان کو مقبول فلمیں دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں اُن پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حُسن کی تعریف بھی کی۔معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں چاہے کچھ بھی سوچیں لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کہیں نہیں دیکھی۔