پی ٹی آئی رہنماء کے دائمی وارنٹ جاری

عدالت میں کیوں نہیں آئے؟ پی ٹی آئی رہنماء کے دائمی وارنٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) عدالت میں حاضر کیوں نہیں ہوتے؟ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ کیس جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کا ہے جس میں پی ٹی آئی کے مختلف رہنماء ایف آئی آر میں نامزد تھے۔
کچھ عرصہ قبل عمران خان کو احتساب عدالت نے انکوائری کے لیے بلایا تو چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ درجنوں رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے عدالت پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور عدالت میں توڑ پھوڑ کی۔پرچہ درج ہونے پر پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو نامز د کیا گیا ۔عدالت نے کیس کو آگے بڑھانے کے لیے کئی بار عدالت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو بلایا مگر وہ عدالت حاضر نہ ہوئے۔
آج انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔کیس کی سماعت جج ابو الحسنات نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ یہ لوگ جہاں بھی ملے فوری گرفتار کیا جائے۔ان رہنماؤں میں مراد سعید،علی امین گنڈاپور،حماد اظہر اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں