کراچی (ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اداکار نا ہوتا تو اس وقت پریانی بیچ رہا ہوتا.چند ماہ قبل فہد مصطفیٰ نے اداکار محب مرزا کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو پھر اُن کا پیشہ کیا ہوتا؟
اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اگر میں اداکار نا بنتا تو میرے والد صاحب مجھے بریانی کی دُکان یا پھر کوئی ہوٹل کھولے کر دے دیتے۔اداکار کا کہنا تھا کہ’یہ بالکل سچ ہے کہ میرے ایک دوست ہیں جن کی اہلیہ کی بریانی کی آؤٹ لیٹ ہے، میرے والدین بھی ان سے واقف ہیں، شوبز میں آنے سے قبل میرے والد مجھے ان کے گھر لے کر گئے.
جس دوران دوست کی اہلیہ کی امی نے مجھے بتایا بھی تھا کہ بریانی کا بزنس کس طرح چلتا ہے، ان کی امی نے مجھے بوٹیوں کا حساب بھی بتایا تھا لہٰذا اگر میں شوبز میں نہ آتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا‘۔اس پرمذاق میں محب نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی کی دکان کھول لیتے تو کیا اس میں آلو ہوتا ؟
جس پر فہد نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ’ میری بریانی میں آلو ہوتا یا نہ ہوتا لیکن اگر ایسا ہوجاتا تو یہ میری زندگی کا بہت بڑا آلو ہوتا‘۔