کراچی(دیلی پوائنٹ)اداکارہ لائبہ خان کا سعودی شہزادے کے ساتھ تیسری شادی کی افواہیں پر ردعمل.گزشتہ دنوں لائبہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میرے کیرئیر کے آغاز میں ہی میری شادی سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں جس سے میرے والد بہت پریشان ہوئے تھے.
لائبہ خان کے مطابق خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذکورہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور میں پیسوں کی خاطر اُس کی دوسری یا تیسری بیوی بنی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں، خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میں نے شادی شدہ عرب شہری سے چُھپ کر شادی کی ہے۔ان خبروں سے میرے والد بہت پریشان ہوئے پھر میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، پاکستان کی کئی اداکاراؤں سے متعلق ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے والد کو سمجھایا کہ آپ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔