(ڈیلی پوائنٹ) نو بیاہتا جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی جانب سے شادی کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جس میں انہوں نے پہلی ملاقات اور پرپوزل کے حوالے سے بات کی۔اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی محبت کی کہانی کب شروع ہوئی ، شادی کی پیشکش کس نے کی اور شادی کے فیصلے پر دونوں خاندان نے کیا ردعمل دیا۔
ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے شادی سے قبل سوناکشی کو پرپوز کرنے کے لیے اداکارہ کے والد، شتروگھن سنہا سے باقاعدہ طور پر اجازت لی تھی، انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی اس خوبصورت جوڑی نے اپنی پہلی ملاقات سے متعلق بھی تفصیل سے بات کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتایا کہ میں نے ہی ظہیر سے پہلے محبت کا اظہار کیا تھا اور شادی کی پیشکش کی تھی۔
سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے ظہیر سے کہا تھا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں اور میں تم سے ہی شادی کروں گی چاہے تمہیں اچھا لگے یا نہ لگے، ظہیر شروع شروع میں تھوڑا نروس تھے اور وقت لینا چاہتے تھے مگر میں اپنے اس فیصلے سے متعلق بالکل پختہ ارادہ رکھتی تھی۔