Aieeni tarameem ka maqsad mjy jail mein rijhna ha

آئینی ترامیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان نے اڈایالہ جیل سے پیغام جاری کیا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد عوام کا فائدہ یا انصاف مہیا کرنا نہیں بلکہ مجھے جیل میں رکھنا ہے. میں کسی صورت نہیں بھاگوں گا اور نہ ہی کسی سے مذاکرات کروں گا.
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آئینی عدالت اس لیے بنانا چاہ رہےہیں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔
عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن فراڈ چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں