(ڈیلی پوائنٹ) شہریوں کی سہولت کیلئے صوبائی دارالحکومت میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔