پنجاب حکومت کاایئرایمبولینس منصوبہ آخری مرحلےمیں پہنچ گیا

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت کاایئرایمبولینس منصوبہ آخری مرحلےمیں پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو1122ایئرایمبولینس کیلئےجہازخریدرہی ہے۔ ایئرایمبولینس کو لینڈنگ کیلئے رن وےکی ضرورت ہوتی ہے۔ ہائی وے اور جی ٹی روڈ سے زخمیوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق تحصیلوں اور اضلاع سے بھی زخمیوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکے گا۔ ایئر ایمبولینس صرف بڑے شہروں تک محدود ہوگی۔
زخمی کو پہلے لینڈنگ پیڈ پر لایا جائیگا، پھر ایئرایمبولینس کی سہولت ملے گی۔ ڈی جی ریسکیو کے مطابق بھکر،اٹک،میانوالی ودیگرشہروں میں لینڈنگ کےانتظامات کیےہیں۔ ہائی وےسےزخمی کوریسکیونہیں کیاجاسکےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں